جہلم

روہتاس روڈ چوک نزد لاہور موڑ جہلم پر ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا

جہلم: روہتاس روڈ چوک نزد لاہور موڑ جہلم پر ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا،سکول کے اوقات کے علاوہ بھی ٹریفک کئی کئی گھنٹے رک جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ ملوٹ کریش مشینوں سے آنے والے ہیوی ڈمپر اور ٹرک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی مصروف ترین شاہراہ روہتاس روڈ جو کہ لاہور موڑ اوور ہیڈ کے قریب جی ٹی روڈ سے شروع ہو کر ڈھوک منور چوک تک ہے اور اس پر بحکم ڈی سی بھاری ٹریفک کا گزرنا ممنو ع ہے اس کے باوجود کئی سالوں سے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو خاطر میں نہیں لایا جارہا۔

عوامی حلقوں کے شدید احتجاج پر میڈیا کی بار بار نشاندہی کے باوجود ابھی تک ان ہیوی ٹرکوں کی آمدورفت کو نہیں روکا جا سکا،حالانکہ ان کو ڈھوک منور چوک سے بائی پاس کا راستہ اختیار کرنا چاہیے جو پنجاب یونیورسٹی کیمپس نزد سٹی ہاؤسنگ تک ہے مگر یہ اپنا تھوڑا سا وقت بچانے کی خاطر نہ صرف روہتاس روڈ تک حادثات میں اضافے کا سبب ہیں بلکہ اس روڈ کے دونوں اطراف گنجان آبادیوں کے مکینوں کیلئے آلودگی میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں۔

ضرورت اس امرکی ہے کہ ڈی سی جہلم ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فوری طور پر ان ہیوی ٹرکوں اور ڈمپر ز کے روہتاس روڈ پر داخلہ پر پابندی لگائیں ان کے اس اقدام سے اس روڈ پر گنجان آبادیاں ہونے کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کے حادثات میں کمی واقع ہوگی اور انسانی جانوں کا ضیا ع رک جائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button