منگلا میں مبینہ طور پر جرمن سب انجینئر نے خودکشی کر لی

0

منگلا: نوکری سے برخاستگی سے دلبرداشتہ جرمن سب انجینئر ڈینئل پیٹر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور منتقل کر دی گئی۔ ڈینئل منگلا سپل وے پر تعینات تھا، نوکری سے برخاستگی کا لیٹر موت کا پروانہ ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق منگلا پاور ہاؤس میں کام کرنے والا جرمن سب انجینئر سورن ڈینئل پیٹرنے نوکری سے برخاستگی کا پروانہ ملتے ہی مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات 1 بجے کے قریب ڈینئل کے کمرے سے گولی کی آواز آئی تو ریسٹ ہاؤس میں قیام پذیر دوسرے افراد جاگ گئے اور جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو میرپور ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

خودکشی کی اطلاع اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے کو بھی دے دی گئی ہے۔ سورن ڈینئل پیٹر منگلا پاور ہاؤس میں ٹیکنیکل شعبہ میں تقریبا ایک سال سے کام کر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.