دینہ
شان رسالت میں معمولی بھی گستاخی برداشت نہیں کرتے تھے۔ حافظ ثوبان احمد

دینہ: حافظ ثوبان احمد امام مسجد نور دھنیالہ نے کہا کہ علامہ حافظ خادم حسین رضوی عالم اسلام کے عظیم شخصیت سچے عاشق رسول ؐ ، محب وطن ،بے باک نڈر، عظیم سپاہی ختم نبوتؐ تھے ، شان رسالت میں معمولی بھی گستاخی برداشت نہیں کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دنیاء کے کسی کونے میں گستاخانہ شائع ہوئے علامہ رضوی سامنے میدان میں آگئے ، مسلک رضا کے اصلی ترجمان تھے اہلسنت ناقابلِ نقصان ہوا، ایسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔