دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ہم سیرت رسولﷺکو اپنالیں۔ علامہ خالدمحمود، راجہ عمیر

0

دینہ: دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ہم سیرت رسولﷺکو اپنی زندگیوں میں اپنالیں،علامہ خالدمحموداور راجہ عمیرکا دینہ میں جماعت اسلامی کے تحت سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو جامع مسجد تفہیم القرآن دینہ میںجماعت اسلامی کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقادکیاگیا،کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ ظفر اقبال نے کیا۔
اس کانفرنس سے علامہ خالدمحمودخطیب یوکے اسلامک مشن اور راجہ محمدعمیرامیرجماعت اسلامی گوجرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیااور آخرت میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ہم سیرت رسول ﷺ کو اپنی زندگیوں میں اپنالیں،ایمان کے لحا ظ سے کامل اور مکمل ایمان والا وہ بندہ ہے جس کا تمام لوگوں سے اخلاق اچھا ہو، غریبوں کی مددکرنا ایک سعادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے گھر پر کوئی بھی اجنبی آدمی آجاہے تو اسکااحترام کیاجائے،اسکی مہمان نوازی بھی کی جائے، اس سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ ضلع بھرکے عہددران ،بچوں بزرگوں اور نوجوانوں سمیت علاقہ کی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.