جہلماہم خبریں

دنیا بھر کی طرح جہلم میں بھی کرسمس 25 دسمبر کو منائی جائے گی، کرسچن کمیونٹی کی تیاریاں مکمل

جہلم: دنیا بھر کی طرح جہلم میں بھی کرسمس 25 دسمبر کو منائی جائے گی، کرسچن کمیونٹی کی تیاریاں مکمل، بھر پور جوش وخروش سے کرسمس منانے کیلئے مسیحی برداری پر جوش ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار منائیں گے جس کیلئے گزشتہ کئی روز سے دن رات تیاریاں جاری تھیں جبکہ گرجا گھروں کو خصوصی عبادات کیلئے سجا دیا گیا ہے۔
کرسمس کو بھر پور طریقے سے منانے کیلئے 25دسمبر کو صبح کے وقت گرجا گھروں میں خصوصی تقاریب بھی منعقد ہوں گی جس میں پیدائش حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی خوشی منائی جائے گی اور کیک کاٹے جائیں گے جس کے بعد مسیحی افراد گھروں میں جا کر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کریں گے۔
کرسمس کے تہوار پر امن وامان کو برقراررکھنے کی خاطر ضلع پولیس اور سکیورٹی اداروں نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور گرجا گھروں کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button