جہلم

کسانوں کو بہتر سہولتیں دینے کے لئے حکومت کے ویژن کے مطابق کام کیا جا رہا ہے۔ شاہد افتخار بخاری

جہلم: ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم دفتر میں کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے اور فیلڈ اسسٹنٹ کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شاہد افتخار بخاری، ایگریکلچر افسران، فیلڈ اسسٹنٹس اور دیگر ملازمین موجود تھے۔
ڈی ڈی ایگریکلچر نے بتایا ہے کہ ضلع میں کسانوں کو بہتر سہولتیں دینے کے لئے حکومت کے ویژن کے مطابق کام کیا جا رہا ہے اور اپنی اہلکاروں کو میریٹ کی بنیاد پر پروموشن اور ریگولر کیا گیا ہے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے محکمہ زراعت کے افسران و اہلکاران کو مستقل ہونے اور پروموٹ ہونے پر مبارکباد دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے بتایا کہ محکمہ ہذا کے 11کنٹریکٹ ملازمیں کو مستقل کیا گیا ہے جبکہ 4 ملازمین جو کہ 17-Aکے تحت کنٹریکٹ پر کام کر رہے تھے ان کو بھی مستقل کر دیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ملازمین فیلڈ اسسٹنٹس میں لیٹرز تقسیم کیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button