جہلم

بے ادبی کے طوفان کو روکنے کیلئے علماء کرام عوام میں شعور پیدا کریں، مشتاق احمد نقشبندی

جہلم: بے ادبی کے طوفان کو روکنے کیلئے علما ء کرام عوام میں شعور پیدا کریں ، مقدس کتب کی بے ادبی کا بڑھتا ہوا سلسلہ عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے جہلم شہر میں میں مقدس اوراق کی بے ادبی بہت زیادہ ہے تمام مسالک کے علما جمعہ کے خطبات میں عوام کو آگاہی دیں۔

یہ بات عالمی تحریک عظمت قرآن کے بانی حکیم بابا جی مشتاق احمد نقشبندی نے جہلم مرکز کا دورہ کرتے وقت ممبران تنظیم سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر آنے والی مصیبتوں اور بیماریوں کا سبب صرف اور صرف مقدس اوراق اور قرآن مقدس کی بے ادبی ہے اور افسوسناک با ت یہ ہے کہ عوام کی توجہ اس طرح دلانے کی کوشش بھی نہیں کی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام جمعہ کے خطبات میں خصوصی طور پر بے ادبی روکنے کیلئے بیان فرمائیں اور اپنی مساجد ، مدارس میں موجود شہید قرآن پاک، سیپارے ، احادیث کی کتب اور دیگر مقدس اوراق تحریک عظمت قرآن کے حوالے کرکے بے ادبی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ سب عبادتوں سے اہم عبادت ادب ہے چاہے وہ مسجد ہو ، مدرسہ ہو ، قرآن مقدس ہو یا کوئی مقدس ورق ، انہوں نے تحریک کے کارکنوں کی کاوشو ں کو سراہتے ہوئے مزید محنت کرنے کی تلقین کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button