آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ نے شہریوں کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کی انتہا کر دی ہے۔ ملک مصدق حسنین اسلم

0

پنڈدادنخان ( چوہدری اختر آرائیں) آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ نے شہریوں کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کی انتہا کر دی، سوڈا ایش کی فضائی آلودگی سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے اور فیکٹری انتظامیہ کروڑوں لیٹر پانی روزانہ بلامعاوضہ استعمال کر رہی ہے۔

ملک مصدق حسنین اسلم سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ علاقے کی تعمیروترقی میں کردار ادا کرنے کی بجائے مختلف کیمیکلز کے تالاب اس زمین کے قاتل ہیں جس پر آئی سی آئی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اہل علاقہ بیماریوں میں مبتلا اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

ملک مصدق حسنین نے کہاکہ غریب شہریوں کی اس ادارے کی پھیلائی گئی زمینی آلودگی سے ہزاروں ایکٹر زرعی زمینیں تباہ و برباد ہو چکی ہیںہم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے بھی بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی سی آئی سوڈا ایش کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سو موٹو ایکشن لیں

انہوں نے کہا کہ ہماری تحصیل سب سے پسماندہ تحصیل ہے ہماری تحصیل میں آئی سی آئی سوڈا ایش ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری غریبوال (پائیدار) سیمنٹ فیکٹری واقع ہیں اور تینوں ادارے ہماری زمینوں سے روزانہ کروڑوں لیٹر پانی روزانہ بلامعاوضہ استعمال کر رہی ہے اور علاقے میں پانی کی شدید کمی ہے عوام پینے کے لیے پانی کو ترس گئی ہے۔

ملک مصدق حسنین اسلم نے کہا کہ ان تینوں اداروں کی فضائی آلودگی کی وجہ سے علاقے میں شہری مختلف بیماریاں مثلا قلب امراض،دمہ،آنکھیں خراب اور دیگر بیماریاں پھیل چکی ہیں اور آئی سی آئی سوڈا ایش فیکٹری کی زمینی آلودگی کی وجہ سے علاقے کا پانی کڑوا ہو گیا ہے اور ہزاروں ایکڑ زمین تباہ و برباد ہو گئی ہے اور ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی فضائی آلودگی نے آس پاس کے علاقے کا جینا مشکل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آلودگی کی وجہ سے مٹی کی موٹی سے تہہ جم جاتی ہے اور ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری نے ڈنڈوت آر ایس کی آبادی کو کسی قسم کی کوئی فصیلٹی نہیں دے رکھی ہے اور غریبوال (پائیدار) سیمنٹ فیکٹری نے بھی باقی فیکٹری کی طرح علاقے کو تباہ و برباد کرنے میں پیش پیش ہیں فیکٹری کی چمنی سے نکلنے والے زہریلے دھواں کی وجہ سے غریبوال،جوتانہ،ساووال اور دیگر علاقے کے لوگ شدید متاثر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے بھی بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل پنڈدادنخان میں فیکٹریوںکی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سو موٹو ایکشن لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.