دی کنٹری سکول دینہ کیمپس میں سالانہ رزلٹ ڈے اور تقسیم اِنعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد

0

دینہ: دی کنٹری سکول دینہ کیمپس میں سالانہ رزلٹ ڈے اور تقسیم اِنعامات کی شاند ا ر تقریب کا انعقاد۔ مہمان خصوصی پروفیسر شیر دِل ملک پرنسپل ۱یف جی کالج منگلا کینٹ اوراِسسٹنٹ کمشنر تحصیل دینہ جناب شہزاد محبوب تھے ۔ دیگر معزز مہمانو ں میں اِفتخار حسین ملک چیئر مین آل پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع جہلم، نسیم اِعجاز چوہدری پرنسپل دی کر یسنٹ ہائی سکول دینہ ، شیخ اَفضل پرنسپل آئی ایل اَیم کالج فار ویمن دینہ اور نعمان اِمتیاز ملک چیئر مین پنجا ب ایجو کیٹرز ایسو سی ایشن ضلع جہلم تھے ۔

تفصیلات کے مطابق 9مارچ 2019بروز ہفتہ دی کنٹری سکول دینہ کیمپس میں سالانہ رزلٹ ڈے کے مو قع پر تقسیم انعامات کی شانداراور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بچوں کے والدین ، سماجی شخصیات اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے اِفراد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلا وت سے ہو ااور جماعت ششم کے علی اکبر اور علینہ آصف نے سورہ رحمان کی تلاوت پیش کی ۔

بعد اَزتلاوت حضور اکرم ﷺکی خدمت میں نعت کا نذرانہ جماعت سوم کے سید اِبراہیم حیدر نے پیش کیا۔ معززین اور والدین کو ویلکم کر نے کے لیے ننھے منھے بچوں نے بہت خوبصورت اور پُر جو ش اَنداز میں ویلکم ٹیبلو پیش کیا اور والدین نے دِل کھول کر داد دی ۔پروگرام کی کمپیرنگ جماعت نہم کی مہر ظفر اور عِیشا کفایت نے خوبصور ت اَنداز سے کی اور والدین کو خا کوں کی صورت میں دی کنٹری سکول دینہ کی خصوصیات سے آگاہ کیا ۔

ویلکم سانگ کے بعد پرنسپل طاہر نوید ملک (سا بقہ لیکچرار آرمی پبلک سکول و کالج منگلا کینٹ ) نے حاضرین سے خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ والدین اَپنے بچو ں کی پو زیشن پر زور دینے کے ساتھ ساتھ اُن کی تربیت اور اَچھی زندگی گزارنے کے عملی طریقے سکھانے کے لیے ٹیچرز کا ساتھ دیں۔ اور جو بچے پوزیشن حا صل نہیں کر سکتے اُن کی حو صلہ اِفزائی کریں اور اُنہیں بہترین مواقع مہیا کر یں ۔

پرنسپل نے اَپنے خطاب میں بچوں کو پیغام دیا کہ کامیابی کے لیے مسلسل محنت ، لگن ، نظم و ضبط ، ٹیم ورک اور منصوبہ بندی بھی ضروری ہے ۔بچو ں کی کامیابی کے لیے ٹیچر زکے ساتھ ساتھ والدین کا تعا ون بھی لازمی ہے ۔اور والدین گھر میں موبا ئل فون اور ٹی وی کو ترجیح دینے کی بجائے بچوں کے ساتھ اَپنا وقت گزاریں۔والدین کو بتایا کہ سکول میں اَب ناظرہ قرآن کی باقاعدہ کلاسز ہوں گی اور سکول میں جماعت نہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے اور کوالیفائیڈ سٹاف اور تجربہ کار منیجمنٹ کی بدولت بورڈ کے اِمتحانات میں اِنشاء اللہ اَچھے نتائج آئیں گے ۔

پرنسپل کے خطاب کے بعد طلبا ء و طالبات نے خوبصورت ٹیبلو زاور ملی نغمے پیش کیے ۔کشمیر میں بھا رتی فوج کے ظلم و ستم کے حوالے سے بچوں نے اِیک نہایت دلفریب ٹیبلو ’’میں کیو ں آزاد نہیں ‘‘پیش کیا جس کو حاضرین نے بہت زیادہ پسند کیا ۔علیزہ آصف اور شعیب ارشد کی عید میلا د النبیﷺ کی مناسبت سے تقاریر کو حاضرین نے بہت سراہا، تقریب کے دوران تمام مہمانوں اور والدین کو ریفریشمنٹ بھی دی گئی۔

نسیم اِعجاز چوہدری پر نسپل دی کریسنٹ ہائی سکول دینہ ، محترمہ مسز عظمیٰ طاہر سینئر سائنس ٹیچر ایف جی پبلک سکول منگلا کینٹ اور مہمان خصوصی پروفیسر شیر دِل پرنسپل اَیف جی کالج منگلا کینٹ نے سالانہ اِمتحانات میں اور تعلیمی سال کے دوران غیر نصابی مقابلوں میں شاندار کا رکردگی پیش کر نے والے بچو ں میں سرٹیفکیٹس اور اِیوارڈ زتقسیم کیے ۔

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی پروفیسر شیر دِل ملک نے حاضرین سے خطاب کیا اور اِیوارڈ زحاصل کرنے والوں بچوں کو مبارکباد دی ۔ دی کنٹری سکول دینہ کی منیجمنٹ ،سٹاف اور بچوں کی بہت تعریف کی اور کہا کہ میں حیران ہو ں کہ اِتنے کم وقت میں رزلٹ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو پر گرام کی تیار ی کروا نا قابل تحسین اور قابل فخر ہے ۔

طا ہر نوید ملک پرنسپل دی کنٹری سکول دینہ کیمپس کے بارے میں اُنہو ں نے کہا کہ وہ ایک محنتی ، با صلاحیت اور تجربہ کار اور کوالیفائیڈ پروفیشنل ہیں اُن کے پاس اے پی ایس اور ایف جی سکولز کا وسیع تجربہ ہے جس کی وجہ سے یہ اِدارہ ترقی کی طر ف گامزن ہے ۔بچوں کو تاکید کر تے ہو ئے کہا کہ جو بچے محنت کرکے نمبر حا صل کر تے ہیں اُنہیں کسی بھی شعبے میں نوکری کے لیے سفارش کی ضرورت نہیں ہو تی ۔اور والدین سے وعدہ کیا کی بچوں کی رہنمائی کے لیے وہ آئندہ بھی اَپنے سٹاف کے ساتھ دی کنٹری سکول دینہ کے پروگرامز میں شرکت کر یں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.