پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کا پارٹی کے یوم تاسیس اور مرکزی تقریب میں شرکت کا فیصلہ

0

پڑی درویزہ: پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کا پارٹی کے یوم تاسیس اور مرکزی تقریب میں شامل ہونے کا فیصلہ، مرزا عبدالغفار کی قیادت میں قافلہ سکھر کے لیے29نومبر 2018ء کو سوہاوہ سے روانہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار کی زیر صدارت پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے دفتر میں پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب میں پارٹی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پوری تحصیل سوہاوہ سے کارکنان نے بھر پور انداز میں شرکت کی ۔ یونین کونسل کوہالی ، پھلڑے سیداں ، پیل بنے خان ، ڈومیلی ، سوہاوہ اور دیگر علاقوں سے کارکن شامل تھے ۔

یوم تاسیس کی مقامی تقریب میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہا 29 نومبر کو پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ مرکزی یوم تاسیس میں شرکت کے لیے سکھر روانہ ہو گا ۔

قافلے میں پی پی پی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے کوارڈینیٹر سید امجد بخاری ، حاجی محمد بنارس ، سٹی صدر پی پی پی سوہاوہ شوکت علی ، راجہ محمد تاج اور خالد محمود جنجوعہ شامل ہو ں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.