کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پٹرول پمپس پر صفائی اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پٹرول پمپس پر صفائی اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے ۔تمام پٹرول پمپس پر صاف ستھرے واش رومزاور بہترین ماحول ہونا چاہیے تاکہ ماحول میں کسی قسم کی آلودگی پیدا نہ ہو۔تمام پٹرول پمپ مالکان اپنے اپنے سبزازار میں پودے ضرور لگائیں وہ اپنے پٹرول پمپ کے ارد گردسڑک کے اطراف یا کسی اور اہم چوک پر شجرکاری کریں ،جس سے ہمارا ماحول صاف ستھرا اور خوبصورت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی روم میں پٹرولیم ایسوسی ایشن اور پٹرول پمپس مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی/ریونیو بلال فیروز جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورت اتھارٹی صدام حسین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرتنویر ہمایوں، صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن ، جنرل سیکرٹری اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے مزید کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنزپرکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی پیداہو۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ این او سی کے بغیر کسی کو بھی پٹرول پمپ چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔جو بھی پٹرول پمپ مالک تمام متعلقہ محکموں سے این او سی حاصل کیے بغیر پمپ کو فنکشنل کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینرز کے اوپر عوامی شکایات کے لئے نمبرز درج ہونے چاہیں تاکہ کسی بھی پٹرول پمپ کے حوالے سے کسی بھی صارف کو کوئی شکایت ہو تو وہ فوراًاعلیٰ حکام کو اطلاع کرے ۔ اجلاس میں کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیور اور بغیر ہیلمٹ کے پیٹرول کی فروحت پر پابندی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.