دینہاہم خبریں

جہلم اور دینہ پولیس کا کھڑاک، 4 ملزمان گرفتار، 210 لیٹر شراب، چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

دینہ/جہلم: ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر جہلم اور دینہ پولیس کا سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 4 ملزمان گرفتار، 210 لیٹر شراب ، چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد، تھانہ سٹی جہلم اور تھانہ دینہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد ارشادASIتھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت ملزم یوسف مسیح عرف یوسی مسیح ولد مانومسیح سکنہ ریلوے کالونی نزد ریلوے ورکشاپ جہلم سے 180لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

خالد محمود ASIتھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت ملزم باسط مسیح ولد یوسف مسیح سکنہ ریلوے کالونی نزد ریلوے ورکشاپ جہلم سے 30لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
ارسلان یسیٰنT/ASI تھانہ دینہ جہلم نے دوران گشت ملزم اویس الرحمٰن ولد محمد شفیق سکنہ محلہ اسلام پورہ بھٹی سٹریٹ سے 210گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
خالد محمود ASI تھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت و سنیپ چیکنگ ملزم اظہر عباس ولد سجاد حسین سکنہ ایویباکالونی ڈھوک عبداللہ جہلم سے پسٹل 9mmبور اور2روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button