جہلم

پی ٹی آئی جہلم کی سب سے مضبو ط وارڈ جادہ بنیادی سہولیات سے محروم، اہل علاقہ سراپا احتجاج

جہلم: شہر میں تحریک انصاف کی سب سے مضبو ط وارڈ جادہ ، بنیادی سہولیات سے محروم، کچی گلیاں ، سیوریج کا نظام نہ بن سکا، اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں تحریک انصاف کی سب سے مضبوط وارڈجادہ کے رہائشی عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
جادہ کے علاقہ میں اکثریت گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ نئی آبادی میں تمام کی تمام گلیاں کچی اورسیوریج کے پانی سے بھر ی ہوئی ہیں۔ جادہ کے علاقے میں سیوریج کی لائنیں ڈالنے کا منصوبے کافی عرصہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ سیوریج کا پانی باہر نہ جانے کی وجہ سے مختلف پلاٹوں میں جمع ہو جاتا ہے جس سے نہ صرف علاقے کا پانی گندہ ہو رہا ہے بلکہ گندگی کی وجہ سے موذی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ایک سال سے زائد عرصہ سے تحریک انصاف کی حکومت کے باوجود شہر کی اس مضبوط وارڈ میں لاتعداد مسائل کاسامنا ہے علاقہ کونسلر کومسائل کی کوئی پروا نہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button