مورخ جہلم، کئی کتابوں کے مصنف انجم سلطان شہباز انتقال کر گئے

0

دینہ/جہلم: ممتاز دانشور ، مصنف ، صاحب بصیرت ، مورخ جہلم انجم سلطان شہباز انتقال کر گئے، تاریخ جہلم سمیت سینکڑوں کتابوں کو مرتب کیا، نماز جنازہ سرائے عالمگیر میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ جہلم، اقوامِ پاکستان کا انسائیکلوپیڈیا اور کئی اہم تحقیقی و تاریخی کتابوں کے محقّق و مصنّف انجم سلطان شہباز کھوکھا دینہ میں انتقال کر گئے، مرحوم کچھ عرصہ سے علالت کا شکار تھے ، انجم سلطان شہباز عرصہ دراز سے علم و ادب سے وابستہ اور سینکڑوں کتابوں کے مصنف تھے۔

تاریخ جہلم کے نام سے انہوں نے انتہائی ضیخم کتاب مرتب کی جس نے عالمی سطح پر شہرت پائی جس کا مطالعہ بھارتی معروف رائٹر گلزار احمد سمیت کئی معروف دانشوروں اور اردو ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کیا اور انجم سلطان شہباز کی اس کتاب تاریخ جہلم کو بہترین کتاب کا اعزاز بھی ملا۔ان کی نماز جنازہ موضع نروال سرائے عالمگیر میں ادا کی گئی جس میں شعراء ، دانشوروں، صحافیوں، وکلاء اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.