جہلم

سید ابرارحسین شاہ سے کوٹلہ فقیر اورچوٹالہ کے وفد کی ملاقات، وفد نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

جہلم: سید ابرارحسین شاہ سے کوٹلہ فقیر اورچوٹالہ کے وفد کی ملاقات ، ابرارشاہ جیسے باکردار لیڈر کی بھرپور حمایت و سپورٹ کرینگے۔

مرزاظہیر ،شاہد آفتاب ،چوہدری قدیر،اکرم بھٹی ،ملک امجد ،ساجد شریف۔ جہلم میں جنرل الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوا ۔ دیگر امیدواران کی طرح امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 67 ،پی پی 26 جہلم سید ابرارحسین شاہ نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی ۔

اس حوالے سے چوٹالہ سے شاہد آفتاب اور مرزا ظہیر بیگ شہزاد ٹیلر ،جبکہ یونین کونسل کوٹلہ فقیر سے چوہدری قدیر حسین ،محمد اکرم بھٹی ،ملک امجد ،ساجد شریف و دیگر شامل تھے نے الگ الگ وفد کی صورت میں ملاقات کی ۔

تمام معززین نے سید ابرار حسین شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید ابرارحسین شاہ جیسے باکردار اور باصلاحیت لیڈر جہلم کے عوام اور وقت کا بھی تقاضا ہے ۔ہم عام انتخابات میں ان کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کرینگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button