عاشقان رسول ﷺ کی نیک اعمال کے ساتھ پہچان ہونی چاہیے۔ غلام مصطفی

0

پڑی درویزہ: عاشقان رسول ﷺ کی نیک اعمال کے ساتھ پہچان ہونی چاہیے، جس طرح دنیاوی عہدیداروں کی مخصوص پہچان ہوتی ہے اسی طرح عاشقان رسول ﷺ کی پہچان بھی نیک اور صالح اعمال کے ساتھ ہونی چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار خطیب جامع مسجد سوگیال تحصیل سوہاوہ غلام مصطفی نے چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سچے اور نیک اعمال صالح کرنے والے ہی عاشقان رسول ﷺ ہونے کا دعویٰ کرنے سکتے ہیں ۔ ہمارے سے رسول ﷺ کا اسوۃ حسنہ ہی مشعل راہ ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ قیامت کے روز نیک اعمال والے ہی جنت کے حق دار ہوں گے دوسری صورت میں دوزخ باقی والوں کی منتظر ہے ۔

یاد رہے کہ محفل میلاد النبی ﷺ میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ سابق ایم پی اے سالار لشکر جہلم چوہدری ندیم خادم ، چیئر مین یونین کونسل پنڈ متے خان سید گلبہار شاہ ، غلام حسین کیانی ، سابق امیدوار برائے چیئر مین یو سی پھلڑے سیداں ملک عمران احمد اعوان ، جنرل کونسلر صوبیدار (ر) نمبر دار محمد الیاس ، جنرل کونسلر غالب حسین ، راجہ عدنان ، راجہ غضنفر علی اور مرزا ظہیر شامل تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.