میجر محمد اکرم شہید کا47واں یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

0

جہلم: نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید کا47واں یوم شہادت 5دسمبر بروز بدھ کو منایا گیا، اس سلسلے میں جہلم سمیت ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

میجر اکرم شہید 14اپریل1938ء کو پیدا ہوئے ان کے والدملک سخی محمد بھی پاک فوج میں حوالدار تھے۔

میجر محمد اکرم نے دسمبر 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران کوہلی کے محاذ پر تعیناتی کے دوران دشمن کے ٹینک تباہ کرکے ان کو بھاری نقصان پہنچایا 5دسمبر1971ء کو دشمن کے ساتھ پیکار یہ مجاہد جام شہادت نوش کر گیا۔

میجر محمد اکرم شہید کو 24دسمبر 1971ء کو پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، میجر محمد اکرم شہید کو مشرقی پاکستان (بنگلا دیش) میں سپردخاک کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.