اقبال لائبریری کی تعمیر اور مرمت کے کام کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا دورہ

0

جہلم: شہر میں1936 ء سے قائم شدہ اقبال لائبریری کی تعمیر اور مرمت کے کام کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے خصوصی دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایکسئن بلڈنگ،ایس ڈی اوز، انجنیئر اور دیگر افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کو دس ملین روپے کے مالیاتی بجٹ سے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ اس ضمن میں مزید تاخیر برداشت نہ کی جائے گی ، اقبال لائبریری جہلم کا قیمتی اثاثہ ہے اور جہلم کے لوگوں کو اب اس سے جلد مستفید کیا جائے گا۔ لائبریری میں کتابیں پڑھنے کے لئے باقاعدہ حال، جدیدترین فرنیچر، ایئر کنڈیشنڈروم، بک شیلفس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو مرمت کر کے بحال کیا جا رہا ہے۔

لائبریری کا دورہ کے موقع پر انکا کہنا تھا کے کام کے معیار میں ہر گز سمجوتہ نہیں ہوگا۔ اقبال لائبریری میں تعلیمی و غیر تعلیمی کتابیں اور اخبارات دستیاب ہوں گی جن سے جہلم کے شہری معلومات اور تفریح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے علم میں اضافہ کر سکیں گے اور نوجوان نسل اپنا بہتر مستقبل تلاش کرسکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.