جہلم

کیئر ٹیکرز کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم ہسپتال کیلئے دو ائر کولر عطیہ کر دئیے گئے

جہلم: سماجی تنظیم ’’کیئر ٹیکرز ‘‘ کی جانب سے جیل ہسپتال کیلئے دو ائر کولر عطیہ کر دئیے گئے ، سپرٹینڈنٹ جیل کا اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے ہسپتال میں شدید گرمی کے دوران قیدیوں کی مشکلات دیکھتے ہوئے سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کی جانب سے دو عدد ائر کولر ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کے حوالے کر دئیے گئے۔

اس حوالے سے تنظیم کے سربراہ میراسفند یار، سینئر ممبران حسن رضا چوہدری ، چوہدری محمد اقبال، یاسر جرال نے سپرٹینڈنٹ جیل فرخ سلطان نارو کو دونوں ائر کولر پیش کئے ،جس پر سپرٹینڈنٹ نے سماجی تنظیم کی جانب سے قیدیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر چیئرمین اسفند یار اسد نے کہا کہ جیل میں بہت سارے مسائل ہیں جن کو حل کرنے محکمہ جیل خانہ جات اور شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے جسے کیئر ٹیکرز کے پلیٹ فارم سے پورا کر رہے ہیں اور اس کام میں تمام کیئر ٹیکرز ممبران کی مد د اور تعاون حاصل ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button