دینہ میں نامعلوم چور شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

0

دینہ میں نا معلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ہزاروں کی نقدی اور 2عدد بڑی ایل ای ڈی لوٹ کر فرار ،پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق محلہ رحمان آباد کا رہائشی عمران حسین ولد لال حسین اپنی فیملی کے ہمراہ راولپنڈی گیا ہوا تھا کہ گھر کے اہل خانہ کی عدم موجوگی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے چور گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔

چورگھر میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات جن میں سوا تولہ گانی سیٹ ،چار عدد چوڑیاں ،دو عدد انگوٹھیاں ،ہزاروں کی نقدی اور 2عدد بڑی ایل ای ڈی چوری کر کے لے گئے جب گھر کے اہل خانہ صبح اپنے گھر پہنچے تو دیکھا کہ تالے توٹے ہوئے تھے اور سامان غائب تھا۔

پولیس نے مالک کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.