ضلع جہلم میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سنٹر جدید سہولیات سے مزین ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

دینہ: کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کیلئے وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سنٹر جہلم کی سائٹ کی تصدیق کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین جی ٹی روڈ پر واقع آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سنٹر جدید سہولیات سے مزین ہوگا جس سے سڑک کے حادثات میں کمی ہو سکی گی،محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے تعاون سے قائم ہونیوالے جدید سنٹر بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر وہیکل ایگزامینر گاڑیوں کو فٹنس چیک کرنے کے مجاز ہیں تاہم سنٹر کے فنکشنل ہونے کے بعد تمام گاڑیوں کو اسی سنٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہونگے ، ابتدائی طور پر سنٹر میں کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جائے گی۔

سیکرٹری آر ٹی اے صدام حسین نے بتایا کہ وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سنٹر میں گاڑی کے بریک، الائنمنٹ، سسپنشن، ہیڈ لائٹس، سموک اور آوازایمشن و دیگر پارٹس کی چیکنگ کے بعد انہیں فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے امید ظاہر کی کہ وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سنٹر کے فنکشنل ہونے کے بعد کوئی بھی ناقص کمرشل گاڑی روڈ پر نہیں آسکے گی اور مسافروں کا سفر محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.