جہلماہم خبریں

دنیا بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس جوش وخروش سے منایا

جہلم: ضلع جہلم میں کرسمس جوش وخروش سے منایا گیا، مسیحی برادری کا بھر پور جشن ،،گھر جا گھروں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کو انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں علی الصبح گرجا گھروں میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں جہاں مذہبی عبادات کے بعد پیدائش حضرت عیسٰی علیہ السلام کی خوشی میں کیک کاٹے گئے اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کی گئیں۔
مسیحی برادری کے افراد نے زرق برق لباس زیب تن کر رکھے تھے گرجا گھروں میں تقاریب کے بعد گھروں میں کیک کاٹے گئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی جبکہ ڈی سی دفتر ، ڈی پی او دفتر ، کارپوریشن دفتر میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں خصوصی تقاریب منعقد کرکے ان کو تحائف بھی پیش کئے گئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button