عید مبارک والے نقلی نوٹوں پر بابائے قوم کی تصویر کی بے حرمتی ہو تی ہے، کارروائی کی جائے۔ عوامی حلقے

0

پڑی درویزہ: عید مبارک والے نقلی نوٹوں پر بابائے قوم کی تصویر کی بے حرمتی ہو تی ہے ۔ نقلی نوٹ چھاپنے والوں کے متعلق ضلع جہلم کی انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے، عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق عید مبارک کے الفاظ کے ساتھ کھیل کے طور پر چھاپے جانے والے 100/-، 1,000/- اور 5,000/- والے نوٹ پر بنائی جانے والی بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی تصویر کی اس وقت بے حرمتی ہوتی ہے جب یہ نوٹ بچے یا بڑے مذاق کے طور پر گلیوں میں پھینک دیتے ہیں یا بچے کھیلتے ہوئے پھاڑ کر کھلے عام راستے میں پھینک دیتے ہیں۔

اس لیے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے نیز مطالبہ کیا ہے کہ نقلی نوٹوں کی اشاعت کے کاروبار سے منسلک دوکانداروں کو خبردار کیا جائے کہ وہ مزکورہ مذموم حرکت سے باز رہنے کا خیال رکھیں تا کہ بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ جیسی سنہری شخصیت کی تصویر کی بھی بے حرمتی سے خود اور دیگر کو بھی باز رکھیں ۔

عوامی سماجی حلقوں نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ ایسے نوٹوں پر قائد اعظم کی تصویر چھاپی ہی نہ جائے تا کہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.