سوہاوہ

ڈی ایس پی سوہاوہ کی دوکانداروں سے ملاقات، چوکیداری نظام کو بہتر بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا

سوہاوہ: سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈھوک امب ڈی ایس پی سوہاوہ کی دوکان دار حضرات سے میٹنگ ، میٹنگ میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سوہاوہ نے شرکت کی ، میٹنگ میں چوکیداری نظام کو بہتر بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ڈی ایس پی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر وقت آپ لوگوں کیلئے حاضر ہوں لیکن اس میں آپ لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ یہ علاقہ آپ لوگوں کا ہے اور اس علاقے میں اگر کوئی جرائم یا منشیات کا کام اور ہو رہا ہے تو اگر آپ نشاندہی نہیں کرتے تو آپ اپنے ساتھ ذیادتی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی نسلوں نے یہاں زندگی گزانی ہے اور آپ کی اولاد اس چنگل میں پھنس سکتے ہیں اس لیے ہر بندہ اپنے لیے اپنی اولادوں کے بہتر مستقبل کے لیے پولیس کا ساتھ دیں ۔
عوام نے بھی اپنی اپنی رائے دی لائٹس اور کیمروں کے بارے میں بھی ذکر کیا گیا ، سیکورٹی کے لیے ایک کیمٹی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈی ایس پی نے عوام کو یقیں دہانی کروائی کہ پولیس ہر ممکن عوام کے ساتھ ہے اور 3 تاریخ کو دوبارہ میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ۔
دھوک امب کی کثیر تعداد میں دوکانداروں نے شرکت کی اور ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button