ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ نومبر کی بہترین کارکردگی، 775مریضوں کو ریسکیو کیا

0

جہلم: ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر775لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد473 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم کومجموعی طور پر 27,877فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 557ایمرجنسی کی کالز تھیں۔ ان میں 138روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ، 350میڈیکل ایمرجنسی، 14فائر ایمرجنسی، 04کرائم کیس، 01 بلڈنگ کولیپس، 01 ڈوبنے کا واقعہ اور49متفرق ایمرجنسیز تھیں۔

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 193مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا،گجرات اور چکوال کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔جن میں جہلم سے 99، دینہ سے 23،سوہاوہ سے 22 اور پنڈدادنخان سے 49 مریضوں کو شفٹ کیا گیا۔

اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.