ادیب اور شاعر و طبیب حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدوردی کی 24 ویں برسی کی تقریب منائی گئی

0

پنڈدادنخان: تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن ادیب اور شاعر و طبیب حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدوردی کی 24ویں برسی کی تقریب منائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک و استحکام پاکستان کے کارکن و ممتاز طبیب حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدوردی کی ملکی اور طبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے طبیہ کمیٹی پنڈدادنخان اور تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت نیشنل کونسل فار طب کے ترجمان پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی نے کی۔

مہمان خصوصی پاکستان طبی کانفرنس کے رہنما اور سندھ طبیہ کالج حیدرآباد سندھ کے وائس پرنسپل پروفیسر حکیم محمد نسیم تھے، کانفرنس میں خصوصی طور پر حکیم راحت نسیم سوہدوردی پروفیسر حکیم بشیر احمد بھیروی حکیم اختر بخاری حکیم اظہر بخاری حکیم سلطان احمد آف جوہر آباد حکیم ساجد محمود حکیم اسد بخاری حکیم عبد الرزاق حکیم ارشد بخاری اور دیگر حکماء صاحبان نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حکیم احمد سلیمی و دیگر نے کہا کہ حکیم عنایت اللہ نسیم نے ساری زندگی اسلام پاکستان اور طب و صحت کے لیے خدمات سرانجام دی تعمیر پاکستان میں ان کا بھرپور کردار رہا ان کی ملی خدمات نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے حکماء طبی ایکٹ 1965 کی منظوری ان کی جدوجہد کا اعتراف کرتے ہیں۔طبی فارما کوپیا ان کا کارنامہ ہے وہ مولانا ظفر علی خان کے قریبی ساتھی بھی تھے۔

سیمینار میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی سیمینار میں نیشنل کونسل فار طب کے چیئر مین انسپکشن کمیٹی حکیم راحت نسیم سوہدوردی کی طبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.