ورلڈ ایڈز ڈے؛ جہلم میں محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی واک اور سیمینار کا انعقاد

پاکستان میں ایک لکھ پچاس ہزار سے زائد ایچ ائی وی مریض موزی مرض میں مبتلا ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ

0

جہلم: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ایڈز ڈے منایا جارہا ہے ، جس کا مقصد اس جان لیوا، لاعلاج مرض کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہے ، جس کا وائرس انسان کے خون میں شامل ہوکر مدافعتی نظام کو ناکارہ کر دیتا ہے ۔ پاکستان میں ایک لکھ پچاس ہزار سے زائد ایچ ائی وی مریض موزی مرض میں مبتلا ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے آگاہی واک کے موقع پر کیا۔ اس ضمن میں جہلم میں محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کی، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی وہ افراد جو ایک انجیکشن کا بار بار استعمال کرتے ہیں،جیلوں، کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے وہ مزدور، جو بہت عرصے سے گھروں سے باہر ہوتے ہیں، احتیاط نہ ہونے کی وجہ سے ان میں یہ مرض زیادہ پھیل رہا ہے ۔ اس ضمن میں پاکستان بھر میں آگاہی مہم جاری اور محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.