جہلماہم خبریں

کورونا وائرس؛ مساجد انتظامیہ کو 20 نکات جاری، سختی سے عملد رآمد کروانے کی ہدایات

جہلم: ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مساجد انتظامیہ کو 20نکات جاری کردئیے ،سختی سے عملد رآمد کروانے کی ہدایت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق علماء اکرام اور حکومتی نمائندگان کی گفت وشنید کے بعدرمضان شریف کے لئے مساجد کے لئے 20نکات پر مشتمل حکم نامہ جاری ،قالین یادریاں نہیں بچھائی جائیں گی ،صاف فرش پر نماز پڑھی جائے گی۔
نماز سے پہلے یا بعد میں مجمع لگانے سے گریز کیا جائے ،گھروں سے وضو کرکے آئیں ، 50سال کی عمر سے زائد افراد ،نابالغ بچے اور نزلہ کھانسی زکام کے مریض مسجد میں نہ آئیں گھر نماز ادا کریں۔
صف بندی کا اس طرح اہتمام کیاجائے کہ نمازیوں کے درمیان 6فٹ کا فاصلہ رہے ایک نقشہ کوجاری کیا گیا ہے اس کو فالو کیا جائے۔ ماسک پہن کرمسجد میں آئیں ،ان تدابیر پر عمل درآمد متعلقہ مسجد کی انتظامیہ ذمہ داری ہو گی ،عملد رآمدنہ ہونے پر ایکشن لیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button