دربارعالیہ سیال شریف اڈرانہ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد

0

ڈومیلی: یونین کونسل اڈرانہ کے نواحی علاقہ سیال شریف دربار عالیہ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺ کاانعقاد کیا گیا، محفل کا آغازباقاعدہ طورپرتلاوت قرآن پاک حافظ بدر نے کیا، نعت صوفی ریاست نے پیش کی۔

خطیب جامع مسجد بھوگی چک علامہ مولانا محمدشریف نے خصوصی خطاب کیا،علاقہ کی سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات سمیت علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،انکے علاوہ غلام عباس قادری نے بھی خطاب کیا۔

انکا کہنا تھاکہ اولیا اللہ تعالی انسان کی بھلائی کا بہترین ذریعہ ہے،قرآن کہتاہے کہ بیشک جواللہ کے دوست ہیں انہیں نہ کوئی خوف ہوگا نہ وہ غمناک ہوں گے،دربار عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر منظور سلطان سر آنکھوں کے تاج تھے،پیر صاحب انتہائی شریف آدمی اورسادہ لوح انسان ہیں اللہ کے فضل سے دربارعالیہ سیال شریف سے ہزاروں افراد فیضیاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاک پیر صاحب کا سایہ اہل سنت پر قائم و دائم رکھے،یہاں سالانہ عرس بھی منقعد ہوتا ہے جس میں دوردراز سے زائرین شرکت کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.