سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں گندم چوری کے شبہ پر نوجوان قتل

0

سوہاوہ/پڑی درویزہ: نواحی علاقہ ’’ پنڈ ‘‘ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ۔ رخسار احمد نے خرم شہزاد کو نماز مغرب کے بعد مسجد کے سامنے آتشیں اسلحہ سے فائر کے ڈھیر کر دیا ۔وجہ عناد گندم چوری سے روکنے کی وجہ سے قتل کیا گیا ۔ تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ زیر دفعہ 302ت پ درج کے تفتیش شروع کر دی گئی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پنڈ ، رکھ ، دانی کی آبادی ’’پنڈ‘‘ میں رخسار احمد ولد محمد سعید نے اپنے چچا زاد خرم شہزاد کو مقامی مسجد کے سامنے نماز مغرب کے بعد 30بور پستول سے فائر کر موقع پر ڈھیر کر دیا ۔ یاد رہے کہ مقتول خرم شہزاد ڈھوک امب کے مقام پر ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جہلم میں معمولی تنازعہ پرفائرنگ کر کے دوکاندار کو قتل کر دیاگیا

دونوں چچازاد میں وجہ عناد یہ بتائی گئی کہ ملزم رخسار احمد نے اپنے چچا کی گندم چوری کی تھی جس سے خرم شہزاد اسے منع کرتا تھا اس بنیاد پر رخسار احمد نے خرم شہزاد کو قتل کر دیا ۔مقتول خرم شہزاد ایک شادی شدہ نوجوان تھا اور پسماندگان میں بد قسمت والدین کے علاوہ بیوہ اور تین بچے شامل ہیں ۔

اطلاع ملنے پر تھانہ سوہاوہ سے ایس ایچ اوملک ساجداپنی ٹیم کے ہمراہ فور ی طور پر موضع پنڈ پہنچے اور مقتول خرم شہزاد کی نعش قبضے میں لے پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دی ۔بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔اطلاعات کے مطابق ملزم رخسار احمد کو بھی گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

آج صبح دس بجے مقامی قبرستان میں خرم شہزاد کی نماز جنازہ ادی کی جس کی امامت مدرسہ عائشہ البنات نیو جرموٹ تحصیل گوجرخان کے معلم مولانا مسعود الرحمن نے کی نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل تھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.