سہوترہ قبرستان با اثر قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے۔ ملک ایوب

0

پنڈدادنخان: سہوترہ قبرستان با اثر قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے ،سیوریج کا گندہ پانی اور گندگی اور غلاظت بھی قبرستان جمع ہے۔

ان خیالات کا اظہار پنڈدادنخان کے موضع سہوترہ کے چیئرمین واٹر سپلائی سکیم ملک محمد ایوب عرف DOنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خسرہ نمبر291/1,291/2 موضع سہوترہ تحصیل پنڈدادنخان کے قبرستان پربا اثر افراد نے اپنے پختہ مکانات ،ڈیرہ جات تعمیر کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ بااثر افراد نے اپنے مال مویشی بھی قبرستان کی جگہ پر باندھ رکھے ہیں جس کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی اور گندگی اور غلاظت بھی قبرستان جمع ہے،چیئرمین ریونیو پنجاب لاہور نے بھی مقامی انتظامیہ کو قبرستان کی جگہ واگزار کرانے کا نوٹس جاری کیا لیکن مقامی انتظامیہ محکمہ مال قبضہ مافیا سے قبرستان واگزار نہ کرا سکی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان دیہہ سہوترہ چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزداراورڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ سے اپیل کرتے ہیں کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم تحت سہوترہ قبرستان جلد از جلد قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.