جہلماہم خبریں

الزامات کی سیاست میں نواز شریف کی مقبولیت کو متاثرنہیں کیا جا سکتا ہے۔ ندیم خادم

جہلم: سابق ایم پی اے و امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 66 چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پانچ سال مسلسل عوام کی خدمت کی تعمیر و ترقی راہ پرگامزن کر کے ہماری قیادت عوامی عدالت میں سر خرو ہے اور آئندہ انتخابات سراٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے حوالے سے میاں نواز شریف وسیع ویژن رکھتے ہیں، ترقی کے دشمنوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے الزامات کی سیاست میں نواز شریف کی مقبولیت کو متاثرنہیں کیا جاسکتا ہے 2018کے عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہی ملکی کی ترقی اور خدمت کے سفر کو جاری وساری رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کل بھی عوام کے دلوں بستی تھی اور آئندہ بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی رہے گی ،خدمت کی سیاست کی وجہ سے مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے پانچ سال صرف کھوکھلے دعوے کرتے ہی گزاردیئے۔

ندیم خادم نے کہا کہ ہم الزامات کی سیاست کرنے والوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کی ترقی کے لیے آگے بڑھتے رہے گئے۔عام انتخابات میں محنت ،امانت ،دیانت اور عوامی خدمت کی سیاست ہی سر خرد ہوگی۔مسلم لیگ ن ملک کی مضبوط اور فعال جماعت ہے مسلم لیگ ن نے ملک میں ترقیاتی کاموں کی مثال قائم کی ،میاں نواز اور شہباز شریف نے ملک کو تعمیر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جہلم کے حلقہ میں کام کروا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button