ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا منگلا ڈیم کے گرد نسب سٹون کریشرز سائٹ کا تفصیلی دورہ

0

منگلا: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے منگلا ڈیم کے گرد نسب سٹون کریشرز سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب، ایم ڈی او/ ایکسین واپڈا منصورمیمن، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر عثمان سندھو، تحصیلدار دینہ، سردار خالد کھٹانہ اور دیگر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم کی حدود میں 8 سٹون کریشر مشینیں کام کر رہی ہیں جوایس او پیز سے تجاوز کا سبب بنتے ہوئے نہ صرف دریائے جہلم کے پانی کے بہاؤ کو اثرانداز کر رہے ہیں بلکہ مقررہ حد سے زیادہ گہرائی میں کام کرنے کی بدولت منگلا ڈیم کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے والے سٹون کریشرز کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی، سیکرٹری مائنز اور وفاقی سیکرٹری واپڈا، ڈی سی اے جے کے سے ان کریشرز کو فی الفور بند کروانے اور ریگولیٹ کروانے میں معاونت حاصل کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے اس ضمن میں کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت دی اور کہا ہے کہ دریا جہلم کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا اور ڈیم سیفٹی پیرامیٹر کے مطابق کام کے جائے گا، قدرتی وسائل کو ہرگز نقصان نہیںہونے دیںگے ، انہوں نے ریونیو افسران کو ایریا ڈیمارک کرنے کی ہدایت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.