کھیوڑہاہم خبریں

سیاحتی شہر کھیوڑہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل

کھیو ڑہ: انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بین الااقوامی شہرت کا حامل سیاحتی شہر کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔کھیو ڑہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر چیف آفیسر سمیت میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ کے ممبران کی نا اہلی کا ثبوت ہے ، سینٹری ورکرز کونسلروں ،سفید پوشوں اور کلرکوں کے درمیان پھنس کررہ گئے ہیں ،انتظامیہ سے نالاں عوام نے پرائیوٹ ملازمین سے گلیوں کی صفائی شروع کروا دی تاکہ بیمایوں سے بچا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق سالٹ مائن کھیوڑہ جو بین الااقوامی سطح پر ایک سیاحتی شہر ہے میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ کے بڑ بولے باتجربہ کار انتظامیہ کی غفلت ناقص منصوبہ بندی اور غلط اقدامات کے باعث صحت وصفائی کے شدید مسائل سے دوچار ہو چکا ہے بروقت صفائی ستھرائی نہ ہو نے سے گلیاں نالیا ں گند سے بھری پڑی ہیں، اب صورت حال یہ ہے کہ کئی کئی ماہ سینٹری ووکروں نے علاقے کی جانب منہ نہیں کیا۔

گلیوں محلوں سمیت مرکزی سڑک پر جا بجا غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پورے شہر میں تعفن بدبو پھیل رہی ہے نالیو ں سے بدبودار گندا پا نی گلیو ں اور سڑکو ں پر بہہ رہا ہے اور شہری بے بسی اور لاچاری سے بیماریوں میںمبتلا ہو رہے ہیں انتظامیہ سے نالاں عوام نے پرائیوٹ ملازمین سے گلیوں کی صفائی شروع کروا دی تاکہ بیمایوں سے بچا جا سکے۔

ہسپتال میں مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر میو نسپل کمیٹی میں تعینات چیف آفیسر سمیت بلدیاتی انتظامیہ کی مکمل طور پر ناکامی کا ثبوت ہے اس ناقص پلانگ اور کونسلروں سمیت بلدیاتی کلرکوں کی آپس میںکھینچاتانی سے صفا ئی کی حالت خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسٹنٹ کمشنر شہر یو ں کی داد رسی کے فوری طور پر عملی اقدامات کریں کھیو ڑہ شہر کے باسی حکومت سے فوری اصلاح احوال کی اپیل کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button