جہلم

انتخابی دنگل لڑنے کیلئے ٹکٹ ہولڈروں سمیت آزاد امیدواروں کی فوج میدان میں داخل ہونے کو تیار

دینہ: ضلع جہلم کی 2 قومی اور3 صوبائی حلقوں میں انتخابی دنگل لڑنے کے لئے ٹکٹ ہولڈروں سمیت آزاد امیدواروں کی فوج میدان عمل میں داخل ہونے کو تیار ۔ ریٹرنگ افسران کے پاس وسیع پیمانے پر کاغذات نامزدگی کی وصولیاں جاری ،بیشتر امیدواروں کی طرف سے کاغذات داخل کرائے جا چکے ہیں جبکہ کئی پارٹی ٹکٹ کے منتظر ہیں بعض جوڑ توڑ میں مشغول ۔

نئے انتخابی شیڈول کے مطابق آخری روز ہی امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی ، جانچ پڑتال کے لئے 19 جون تک وقت مقرر کیا جا چکا ہے ، کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہو سکیں گی جن پر 27 جون تک فیصلے سنا دیے جائینگے، جبکہ نظر ثانی فہرست 28 جون کو جاری کی جائیگی، اگلے روز امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے ، 30 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی۔

اب تک مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق ، تحریک انصاف، ایم ایم اے ،ملی مسلم لیگ ، تحریک منہاج القرآن ، تحریک لبیک یا رسول اللہ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سیاسی سرگرمیاں تیزی سے شروع کر رکھی ہیں، جبکہ دینی جماعتوں سمیت آذاد امیدواروں کی بڑی تعداد بھی اپنی انتخابی مہم باضابطہ طور پر شروع کر چکی ہے۔

این اے 66 سے پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدوار سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف+ چوہدری محمد ثقلین جبکہ مسلم لگ ن کی طرف سے متوقع امیدواروں میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم+ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض ، این اے 67 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار مرکزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف چوہدری فواد حسین جبکہ ن لیگ کی طرف سے سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی کے نام سر فہرست ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف نے فی الحال این اے 66 پی پی 25 اور پی پی 27 کے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا جبکہ حلقہ پی پی 26 سے چوہدری ظفر اقبال نام کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ امیدظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button