جلالپور شریفپنڈدادنخاناہم خبریں

ایشیائی ترقیاتی بینک جلالپور زرعی منصوبے کے لئے275 ملین ڈالر قرض دے گا

پنڈدادنخان: جلالپور اریگیشن پراجیکٹ (جے آئی پی) کی تکمیل سے 2 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ کی آبپاشی میں مدد ملے گی۔
منصوبہ کے تحت 200 کلومیٹر نئی نہریں تعمیر کی جائیں گی جس سے علاقہ میں خریف کی فصلوں کی پیداوار میں 50 فیصد اضافہ ہو گا، منصوبہ سے 3 لاکھ افراد براہ راست مستفید ہوں گے۔ منصوبہ کی تعمیر کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک 275 ملین ڈالر قرضہ فراہم کر ی گا۔
پنجاب کے صوبائی محکمہ زراعت کے مطابق صوبہ پنجاب ملکی غذائی ضروریات کا اسی فیصد پورا کرتا ہے جبکہ آبپاشی والے زرعی رقبہ کا صوبائی جی ڈی پی میں 28 فیصد ہے۔ اس وقت صوبہ میں آبپاشی کے موجودہ نظام سے 21 ملین ایکڑ رقبہ سیراب کیا جا رہا ہے۔
جلالپور اریگیشن پراجیکٹ دریائے جہلم کے دائیں طرف تعمیر کیا جائے گا جس سے پنڈدادنخان، جہلم اور خوشاب کے علاقوں میں زرعی رقبہ کو سیراب کرنے کے لئے 200 کلومیٹر طویل نہریں کھودی جائیں گی اور اس سے 2 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ کی کاشت کے علاوہ علاقہ میں پینے کے پانی کی فراہمی بھی ہو گی۔
منصوبہ کی تکمیل سے ان علاقوں کے 3 لاکھ افراد براہ راست مستفید ہوں گے جبکہ 26 دیہاتوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ کی صنعتوں کو بھی پانی فراہم کیاجائے گا۔
منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ کی معاشی و سماجی ترقی میں مدد ملے گی جبکہ اس سے غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button