دینہویڈیوزاہم خبریں

کورونا وائرس؛ شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے بروقت موثر اقدامات کئے ہیں۔ عثمان بزدار

دینہ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں موجودکیڈٹ کالج میں قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 120بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹرکا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قرنطینہ سینٹر میں متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیاہے۔ انہوں نے کیڈٹ کالج میں قائم قرنطینہ سینٹر میں دستیاب سہولتوں اورانتظامات کو سراہا ہے ، بیرون ملک سے آئے تمام لوگوں کی سکریننگ کیلئے ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آئے لوگوں کے گھروں کی جیو ٹیگنگ ہوگی اورکہا ہے کہ کوروناکی وباء سے بچنے کیلئے سماجی فاصلے ضروری ہیں، جن کے لئے حکومت پنجاب ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا زندگیوں کو محفوظ بنائے گا۔
دورہ کے موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے بروقت موثر اقدامات کیے ہیں۔حکومتی پابندیاں شہریوں کی صحت اورحفاظت کیلئے ہیں۔ شہریوں کے تعاون سے کورونا وباء کو شکست دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا کے خلاف یہ جنگ ہم سب نے ملکر لڑنی ہے اوراس جنگ میں واحدآپشن صرف جیت ہے ۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ جہلم میں 1327لوگ بیرون ملک سے آئے ،جن کی دوبارسکریننگ کی گئی ہے ۔جہلم میں 552مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جہلم میں مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی سہولت 1022بستروں تک بڑھائی جائے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن و انفراسٹرکچر، کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود، آر پی او راولپنڈی ڈویژن سہیل تاجک، ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ، اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button