جہلم

حریفوں کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے، کوئی اس میں سوار ہونے کی غلطی نہیں کریگا۔ خان جمیل خان

جہلم: حریفوں کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے کوئی صاحب عقل اس میں سوار ہونے کی غلطی نہیں کریگا،5 سال تک عوام کو کھوکھلے نعروں کے ذریعے بے وقوف بنانے والے اپنے احتساب پر واویلا کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق پی پی 26 کے امیدوار خان جمیل خان نے گزشتہ روز شہریوں کو دیئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ شرافت کا لبادہ اوڑھ کر عوام میں پارسا بن کر پیش ہونیوالے عوامی خدمت سے عاری ہیں ، ترقیاتی کاموں کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا انکا وطیرہ ہے ، مگر اب حالات یکسر تبدیل ہو چکے ہیں، عوام ابن الوقت سیاستدانوں اورنام نہاد خدمتگاروں میں پہچان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عام انتخابات 2018 میں مسلم لیگ ق ضلع جہلم سمیت ملک بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ؐ کے معاملے پر قانون سے چھیڑ چھاڑ کرکے نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار ی ہے جس کی وجہ سے وہ اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں ، انہوں نے کہا مسلمانوں کے جذبات مجروح کرکے اللہ کی ناراضگی حکمرانوں نے مول لی بھارت کو خوش کرنیوالے غدار عوام کے خیر خواہ کبھی نہیں ہو سکتے۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری سید اکرم حسین بخاری ، اقلیتی رہنما شیر پنجاب منظور بھٹی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button