جہلم

بجلی کی بار بار ٹرپنگ، کارروبارزندگی ٹھپ، اعتکاف بیٹھے افراد کو عبادات میں پریشانی کا سامنا

جہلم: شہر و گردونواح میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے جہاں کارروبارزندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، وہاں مساجد ، گھروں میں اعتکاف بیٹھے افراد کو شدید حبس کے باعث عبادات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کے تمام تر دعوؤں کے باوجود بجلی کی بندش پر قابو نہیں پایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ سمیت جبری لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پورے عروج پر ہے ، جس کی وجہ سے روزہ داروں سمیت اعتکاف بیٹھنے والے افراد کے لئے مشکلات بڑھ رہی ہیں ۔

دوسری طرف سابقہ حکومت نے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوامی نفرت میں مزید اضافہ کر لیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button