ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت، سابق صدر انجمن امامیہ جہلم سید جمیل حسین نقوی انتقال کر گئے

0

جہلم (ضیغم عباس) ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت سابق صدر انجمن امامیہ جہلم سید جمیل حسین نقوی انتقال کر گئے تھے ، مرحوم کی نمازِ جنازہ مرکزی جنازہ گاہ قبرستان چوک جہلم میں ادا کی گئی ، اُن کی نمازِ جنازہ میں مذہبی ، سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحوم کا ختم قل 31 جنوری جمعرات اُن کی رہائشگاہ ویسٹ کالونی جہلم کینٹ میں ٹھیک 4 بجے ہو گا۔

ممتاز مذہبی و سماجی شخصیات سید ذوالفقار علی رضوی سابق جنرل سیکرٹری انجمن امامیہ جہلم ، سید ارشد شبیر شیرازی سالار مرکزی ماتمی تنظیم غلامانِ علی اکبر ؑ جہلم ، سید ذوالفقار حیدر رضوی ( زلفی) صدر مرکزی دستہ حیدریہ جہلم کا سید جمیل حسین نقوی سابق صدر انجمن امامیہ جہلم کی وفات پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری دُعا ہے کہ اللہ رب العزت بتصدقِ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم سید جمیل حسین نقوی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل بھی عطا کرے، ہم اِس اندوہناک عالم میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اُن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں کیا جا سکتا ، سید جمیل حسین نقوی مرحوم کی خدمات شیعہ قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ، اُن کی خدمات کو کسی صورت میں بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، ہم اُن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.