وقت قیمتی اثاثہ ہے اس کو قیمتی بنانے کے لئے ذکراللہ کی کثرت کریں۔ مولانا خالد محمود ضیغم

0

دینہ: معروف عالم دین مولنا خالد محمود ضیغم نے درس قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی لمحات ضائع ہونے سے بچانا مسلمان کا شیوہ ہے، دلوں پر زنگ کا لگنا پھر اسے اتارنے کا طریقہ ہمیں پیارے رسول ﷺ نے سکھایا ہے اور وہ ہے اللہ کا ذکر جسکو جتنا کیا جائے اتنی ہی نورانیت کے راستے کھلتے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ بندہ مومن کا ہر لمحہ غنیمت ہے اور وقت کا صحیح استعمال کرنا بھی ضروری ہے، اپنے قیمتی لمحات کو اللہ کے ذکر سے بابرکت بنانا اللہ کی رحمتوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا ذریعہ ہے، گناہوں کی بدولت بندہ اللہ کی رحمتوں سے دور سے دور ہوتا جاتاہے اور دل پر سیاہ نقطہ کے لگ جانا مقام افسوس ہوتا ہے اس سیاہ نقطے کو ختم کرنے کا طریقہ بھی پیارے نبیﷺ نے ذکر ہی بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بندے کااپنے گناہوں پر نادم ہونا اللہ کو پسندیدہ ہے، دلوں کا چین راحت اور برکت اللہ کے ذکر کے ساتھ وابسطہ ہے، دنیاوی اخروی تمام پریشانیوں کا حل اللہ کے ذکر میں ہے، باجماعت نماز پڑھنا والدین کی اطاعت کرنا گناہوں سے بچنا ذکراللہ کا کرنا بندہ کو مقام ولایت تک پہنچا دیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.