دینہاہم خبریں

جہلم سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی

دینہ: جہلم، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کا دورانیہ پانچ سے 7سیکنڈ تھا تاہم اس کی شدت بہت زیادہ تھی ۔
زلزلہ پیمامرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 210 کلومیٹر اورمرکز ہندوکشن ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے کے جھٹکے جہلم، دینہ، سوہاوہ، پنڈدادنخان، کھیوڑہ، لاہور، اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیربالا، خضراورژوب ، باجوڑ، اٹک، چکوال، ماموں کانجن ، چنیوٹ، لالیاں ،پھلروان، سمندری ، تاندلیانوالہ، گلگت، مہمند، ڈی آئی خان، نوشہرہ، راولپنڈی اور گردو نواح، سرگودھا، ضلع خیبراورمضافات، مڈرانجھا، کمرمشانی ، نور پورتھل، قائد آباد میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہرنکل آئے تاہم تاحال کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کے بارے میں امریکی جیولوجکل سروے (یو ایس جی ایس) نے رپورٹ کیا کہ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان سمیت ہندوکش ریجن تھا
خیال رہے کہ 24 ستمبر کو جہلم اور میرپور آزاد کشمیر میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے جہلم اور آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کو سب سے زیادہ متاثر کیا تھا۔
اس زلزلے میں 38 افراد جاں بحق جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد مختلف علاقوں میں کچھ دن تک وقفے وقفے سے زلزلے آنے کا سلسلہ جاری رہا تھا۔
ماہ ستمبر میں آنے والے زلزلے کے باعث آزاد کشمیر میں جاتلاں کے علاقے میں مختلف مقامات پر سڑکیں دھنسنے کے ساتھ ساتھ متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوگئی تھیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button