پنڈدادنخان کے علاقہ بھیلووال میں دو موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر، 2 افراد شدید زخمی

0

پنڈدادنخان: سرکار پٹرول پمپ بھیلووال کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 2 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکار پٹرول پمپ بھیلووال کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد وارث ولد علی عمر 22 سال اور لیاقت ولد مہر بشیر عمر 18 سال زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.