لوڈ شیڈنگ ختم کرنے دعوے ٹھس، بڑاگواہ اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ

0

ڈومیلی: ضلع بھر کی طرح بڑاگواہ اور گردونواح میں بھی بجلی کی بدترین اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈشیڈ نگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے ٹھس ہوگئے ،کاروباری افراد سمیت محنت کش لوڈشیڈنگ کاعذاب جھیلنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پرشدید غم و غصہ پایا جانے لگا اور مذمت کرتے ہوئے کہاپچھلے دو ماہ مرمتی کے نام پر پوراپورادن بجلی بند رکھی،جس کی وجہ سے کاروباری افراد سمیت گھریلوزندگی ٹھپ ہوگئی تھی ،اگر اس سخت سردی میں لوڈشیڈنگ کا یہ حال ہے تو گرمیوں میں پھر کیاہوگا۔

شہریوں نے مزید کہاکہ بجلی جدیددور کی بنیادی ضرورت ہے جس کی وجہ سے زندگی و کاروباری کا پہیہ رواں دواں ہے شہری پہلے ہی مہنگائی میں ڈوبے ہوئے ہیں،اوپر سے آئیسکوانتظامیہ نے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ شروع کررکھاہے جس کی وجہ سے شہری ایک مرتبہ پھرعذاب میں مبتلاہوچکے ہیں۔

شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیکر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیاجائے تاکہ جب کا کاروبار بجلی پر چلتا ہے وہ چل سکے اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.