بڑاگواہ کی گلیوں میں گندگی کے ڈھیراورسیوریج کے نظام کو مقامی کونسلراور محکمہ ہیلتھ نے ملکر حل کردیا

0

ڈومیلی: بڑاگواہ کی گلیوں میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے نظام کو مقامی جنرل کونسلر راجہ راؤف کیانی اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے میٹنگ کے بعد نالیوں کی صفائی اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرکوعلاقے سے اٹھاکرباہر پھینکنے کا شروع کردیاگیا۔

اہلیان بڑاگواہ اور شاپنگ ،سکولز اور پنشن کیلئے دوردراز سے آنے والے بچوں بزرگوں اور خواتین کو شہرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے پھیلنے والی بدبوکی وجہ سے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، نالیاں بند ہونے سے سیوریج کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوتا تھا،نالیوں سے پانی نکل کرگلیوں میں آجاتاتھا،یہ گندگی کے ڈھیر پوسٹ آفس اور گورنمنٹ پرائمری سکول کے مین گیٹ کے سامنے لگے ہوئے تھے۔

عوام کا کہناتھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو فنڈنہ ملنے کی وجہ یہ کام نہیں ہورہے تھے،جب تک فنڈملتا رہاتب تک کافی صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کام ہوئے اب نئی حکومت آئی ہے انہوں نے فنڈ روکے ہوئے ہیں جس کہ وجہ سے کئی کام التواء کا شکار ہیں ہم مقامی جنرل کونسلر اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کا شکریہ اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مل کراپنی مدد آپ کے تحت بڑاگواہ کے سیوریج کے نظام کوبہتر اور جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیروں کو آبادی سے اٹھاکرباہر پھینکنے کا شروع کرایا۔

مقامی جنرل کونسلر راجہ راؤف کا کہناتھا کہ ہم نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کیساتھ میٹنگ کی اور بڑاگواہ کی صفائی کے حوالے سے اقدامات کئے،صفائی نصف ایمان ہے ،شہر میں موجود دکانداروں کو بھی میٹنگ میں بولاکر صفائی کے حوالے سے بتایاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.