جامعہ محمدیہ انوارالقرآن متصل جامعہ مسجد خواجگان ڈومیلی میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی خصوصی محفل کا انعقاد

0

ڈومیلی: جامعہ محمدیہ انوارالقرآن متصل جامعہ مسجد خواجگان ڈومیلی میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی خصوصی محفل گزشتہ روززیر نگرانی معصوم الحسن رضوی خطیب و صدر مدرس جامعہ مسجد و مدرسہ خواجگان ڈومیلی منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی قبلہ پیر شمس العارفین آستانہ عالیہ نیریاں شریف تھے محفل میں عوام اہلسنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر مدرسہ سے حفظ کرکے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کی دستار بندی اور سند اعزازسے نواز ا گیا۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے پیر شمس العارفین نے کہا کہ دنیا بھر میں کفار کی جانب سے مسلم امہ کے خلاف سازشیں ہو رہی ہے اور بعض ملعون قرآن مقدس کی بے ادبی اور اس میں تبدیلی جیسے قبیح فعل کیلئے کوشاں ہیں لیکن اللہ پاک نے معصوم بچوں کے سینوں میں قرآن محفوظ کرکے ہمیشہ کے لئے کفار کے منصوبوں کو ناکام بنا دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ معصوم حفاظ کرام زندگی بھر اس مقدس کتاب کی تلاوت کرکے اپنی والدین ، اساتذہ کیلئے بخشش کا ساماں کرتے رہیں گے ۔محفل کے آخر میں پیر شمس العارفین نے طلبا کی دستار بندی کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.