انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یو کے کا ریسکیو 1122 اسٹیشن جہلم کا دورہ، ریسکیو کی خدمات کو سراہا

0

جہلم: انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یو کے کا ریسکیو1122 اسٹیشن جہلم کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پرمورخہ 30 مارچ 2019کوانٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم برطانیہ نے ریسکیو1122 اسٹیشن جہلم کا دورہ کیا۔ اس ٹیم کی قیادت ڈیرل پال اوپرے اور سٹیفن کر رہے تھے۔

ٹیم ممبران نے ریسکیو 1122 جہلم کی خدمات کو سراہا اورفائر سیفٹی کے اقدامات کے حوالے سے معلوماتی لیکچر بھی دیا۔ریسکیو 1122 اسٹیشن جہلم میں موجود وال آف آنر کو خوب سراہا اور ریسکیو 1122 کے شہداء کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یو کے نے ریسکیو 1122 اسٹیشن جہلم کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام آلات کا بغور معائنہ کیا۔ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود، ان کی ٹیم اور ریسکیو 1122 جہلم کے اقدامات کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.