تاجدار ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس 6 جنوری کو کلرہ شریف میں منعقد ہوگی

0

ڈومیلی: تاجدارختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا نفرس مورخہ 6جنوری 2019بروز اتوار بعدازنمازعشاء جامع مسجد نقشبندیہ کلرہ شریف میں منعقد ہوگی،جس کی صدارت حضرت علامہ مولانا محمد فاضل نقشبندیہ کلرہ شریف کریں گے۔

تلاوت قرآن قاری توصیف اختر سلیمانی جبکہ خصوصی نعت قاری نعمان انور قادری نقشبندی ڈومیلی پیش کریں گے،نقابت سید امجداسجد بخاری جہلم کریں گے،اس کانفرنس میں خصوصی خطاب خطیب اہلسنت فاضل نوجوان حضرت علامہ مولاناقاری اسد اللہ چشتی خطیب اعظم لاہور کریں گے،انکے علاوہ قبلہ پیرسید عرفان امیرشاہ بخاری آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف کی خصوصی شرکت بھی ہوگی۔

کانفرنس کی قیادت صوفی ظہیر محمودمعصومی پرنسپل جامعہ رضویہ انوارالعلوم کلرہ شریف اور زیرسرپرستی حضرت علامہ مولانا اسراراحمد سلیمانی کلرہ کریں گے،اس کانفرنس کی زیر انتظام مرکزی میلاد کمیٹی و تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کلرہ شریف ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.