جہلماہم خبریں

نجی ادارے بھی کلین اینڈ گرین مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے پرائیویٹ ہیلتھ کیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرکاری وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نجی ادارے بھی کلین اینڈ گرین مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی جانب سے میونسپل کمیٹی جہلم کو کچرا ٹھکانے لگانے کے لئے 17 کچرا دان فراہم کیے گئے ہیں جن کی مدد سے شہر کے مختلف مقامات پر سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے میں مدد مل سکے گی۔
ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر اے ڈی سی آر میسم عباس، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد اور پرائیویٹ ہیلتھ کیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
انکا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے مزید کنٹینر بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ مختلف مقامات پر پودے بھی لگا کر شجر کاری مہم کو بڑھایا جائے گا۔
ڈی سی سیف انور نے مزید بتایا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے میونسپل کمیٹی کے افسران سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی جا رہی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ جہلم ایک خوبصورت شہر ہے اور اس کو بہتر بنانے میں عوام بھی اپنا حصہ ڈال کرمعتبر شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے بتایا ہے کہ یہ کوڑادان شہر میں مختلف مقامات پر رکھے جائیں گے جن کو استعمال میں لاتے ہوئے شہری کوڑا تلف کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button