حکومت پنجاب غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے ہمراہ جی ٹی روڈ دینہ سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ سکیورٹی، تعینات آفیسرز کی حاضری، ایگریکلچر فائر پرائس شاپ، سبزی فروٹ ، گوشت، پینے کا پانی،بوتلیں ،دالیں اور دیگر سٹالز کا تفصیلی دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نے سستے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا جس میں صفائی ستھرائی اور لگائے گئے خوبصورت مختلف سٹالزکی کارکردگی کو زبردست سراہا اور احکامات دیئے کہ رمضان بازار میں تعینات آفیسرز کے حاضری رجسٹر کو انتظامی افسران چیک کیا کریں ۔
دورہ کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے اور سستے رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازارلگانے کا مقصد عوام کوریلیف پہنچاناہے جس کے لئے حکومت نے رمضان بازاروں کا انعقادکیاہے جہاں پر عوام کو بازار سے سستے داموں اشیائے خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے مختلف اشیاء کی کوالٹی اور وزن چیک کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.